حکومت بہت جلد ایس ایم ای پالیسی کو حتمی شکل دے گی،وفاقی وزیرخسرو بختیار

41

اسلام آباد۔وفاقی وزیر صنعت و پیداوار خسرو بختیار نے کہا ہے کہ حکومت بہت جلد ایس ایم ای پالیسی کو حتمی شکل دے گی،خواتین کی کاروبار میں شمولیت کو فروغ دینے کیلئے قرضوں کی فراہمی آسان بنائی جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر سے ورچوئل اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ملاقات میں ایس ایم ایز کو دیے جانے والے قرضوں اور فنانسنگ مراعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وفاقی وزیر نے کہاکہ حکومت بہت جلد ایس ایم ای پالیسی کو حتمی شکل دے گی،خواتین کی کاروبار میں شمولیت کو فروغ دینے کیلئے قرضوں کی فراہمی آسان بنائی جائے، خسرو بختیار نے کہاکہ ٹیکس فائلرز ایس ایم ایز کو کریڈٹ فنانسنگ کی توسیع کی جائے گی،

گارمنٹ اور آئی ٹی سروسز کاروبار کیلئے کریڈ سکیم تشکیل دی جائے گی۔گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ ایس ایم ای کی فنانسنگ اور کریڈٹ لینڈنگ سے متعلق سفارشات کی مکمل تائید کی جائے گی۔

Comments are closed.

Subscribe to Newsletter
close-link