حکومت بحیرہ احمر میں پاکستانی شہریوں کو وہاں سے بحفاظت نکالنے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے، دفتر خارجہ

114

اسلام آباد: پاکستان نے بحیرہ احمر میں پھنسے ٹگ بوٹ (ایم ای ایچ آر) میں سوار چھ پاکستانی شہریوں کے بارے میں کہا ہےکہ حکومت پاکستانی شہریوں کو وہاں سے بحفاظت نکالنے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے پیر کو میڈیا کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان اس سلسلے ۔یں تندہی سے کام کر رہی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پھنسے ہوئے پاکستانی شہریوں کو ریسکیو کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں ، ہم مملکت سعودی عرب ، سوڈان اور مصر کے متعلقہ حکام سے قریبی رابطے میں ہیں۔ترجمان نے کہا کہ ہم پھنسے ہوئے پاکستانیوں سے بھی رابطے میں ہیں اور انہیں بتایا ہے کہ حکومت کی جانب سے ان کی جلد از جلد ریسکیو کے لئے کوششیں کی جارہی ہیں۔

Comments are closed.

Subscribe to Newsletter
close-link