بیساکھی میلہ میں شرکت کیلئے بھارت سے سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد جاری

165

لاہور: بیساکھی میلے میں شرکت کیلئے بھارت سے واہگہ کے راستے سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد کا سلسلہ جاری ہے،ترجمان کے مطابق پاکستان کی جانب سے 2200 سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کئے گئے ہیں،

منگل کے روزواہگہ کے راستے آنے والے سکھ یاتریوں کا استقبال گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے پردھان و متروکہ وقف املاک بورڈ کی جانب سے کیا گیا اور انہیں پھولوں کے ہار پہنائے گئے ،اس موقع پرسکھ یاتریوں نے اس قدر محبت دینے پر پاکستانی حکام کا شکریہ ادا کیا،

ترجمان نے کہاکہ سکھ یاتریوں کو تین سپیشل ٹرینوں کے ذریعے حسن ابدال پہنچایا جائے گا،یاتری پاکستان میں اپنے قیام کے دوران ،ننکانہ صاحب،پنجہ صاحب اورکرتار پور سمیت مختلف مذہبی مقامات کے درشن کریں گے’ترجمان کے مطابق بیساکھی میلہ 12 اپریل سے 30 اپریل تک جاری رہے گا۔

Comments are closed.

Subscribe to Newsletter
close-link