بھارت سمیت دنیا بھر سے آئے سکھ یاتری حسن ابدال سے گورو دوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب پہنچ گئے

111

لاہور: خالصہ جنم دن اور بیساکھی میلہ کی تقریبات میں شرکت کے لئے بھارت سمیت دنیا بھر سے آئے سکھ یاتری حسن ابدال سے گورو دوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب پہنچ گئے۔

ننکانہ صاحب پہنچنے پر سکھ یاتریوں کا والہانہ استقبال کیا گیا۔یاتریوں کو سخت سیکورٹی میں حسن ابدال سے ننکانہ صاحب لایا گیا ڈپٹی سیکرٹری شرائنز عمران گوندل،پی آر او عامر حسین ہاشمی بھی انکے ہمراہ تھے۔

یاتریوں نے گورو دوارہ جنم استھان پہنچنے کے بعد اپنی مذہبی رسومات ادا کیں جہا ں پر متروکہ وقف املاک بورڈ کی جانب سے لنگر کا اہتمام کیا گیا تھا۔گور ودوارہ جنم استھان سمیت ننکانہ صاحب میں موجود گورو دوراروں کو روشنیوں سے سجایا گیا تھااور متروکہ وقف املاک بورڈ کی طرف سے میڈیکل کیمپ بھی لگائے گئے تھے۔

پولیس اور مقامی انتظامیہ کے تعاون سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔بھارتی یاتریوں نے دور ہ پاکستان بارے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہاں پر ہمیں بہت عزت،پیار اور احترام ملا،لنگر،سیکورٹی اور ٹرانسپور ٹ کے بہترین انتظامات پر ہم ٹرسٹ بورڈ اور حکومت پاکستان کے بے حد شکر گزار ہیں۔

ننکانہ صاحب قیام کے دوران سکھ یاتری گورو دوارہ سچا سودا فاروق آباد،گورو دوارہ کیارہ صاحب اور دیگر گورو دواروں پر اپنی مذہبی رسومات ادا کریں گے جبکہ اس دوران مختلف تقاریب کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔17اپریل کو یاتری ننکانہ صاحب سے لاہور آئیں گے۔

Comments are closed.

Subscribe to Newsletter
close-link