بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کا کشمیرسے متعلق بیان بھارتی حماقت قرار

545

اسلام آباد: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا کہ بھارتی وزیر داخلہ کا کشمیرسے متعلق بیان بھارتی حماقت قرار ہے، کشمیر بھارت کی ریاست کبھی نہیں بن سکتا۔

تفصیلات کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کے کشمیرسے متعلق بیان کو بھارتی حماقت قرار دیتے ہوئے کہا کشمیر کسی صورت بھارت کا حصہ نہیں، کشمیریوں کوگھروں میں بندکرنےسےکشمیرمیں حالات ٹھیک نہیں ہوسکتے۔

مشعال ملک کا کہنا تھا کہ کشمیر بھارت کی ریاست کبھی نہیں بن سکتا، بھارتی وزیرداخلہ کشمیرمیں آزادانہ حق رائے دہی کرانے کی ہمت کرے، بھارتی حکومت اور وزیرداخلہ کواندازہ ہوجاناچاہیے کشمیری کیاچاہتےہیں۔

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ نے مزید کہا کہ بھارتی حکومت زبردستی کشمیریوں پراپنی رائےمسلط نہیں کر سکتی۔

خیال رہے بھارتی وزیرداخلہ امیت شاہ نے پارلیمنٹ میں کشمیرسےمتعلق ایک بیان میں کہا تھا کہ مقبوضہ جموں وکشمیرکومناسب وقت پرریاست کادرجہ دیں گے ، مقبوضہ کشمیرمیں اب ہماری حکومت ہے، کشیدگی کےدن گزر گئے۔

دوسری جانب کانگریس رہنما آدھررنجن امیت شاہ پربرس پڑے تھے اور کہا جموں وکشمیرمیں حالا ت ابھی تک معمول پرنہیں آئے، جوخواب کشمیریوں کودکھائےوہ ابھی تک پورےنہیں کئے۔

Comments are closed.

Subscribe to Newsletter
close-link