اپنی بھرپور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملک کی خدمت کریں گے،وزیراعظم شہبازشریف کا بابا ئے قوم کے مزار پرعہد

55

اسلام آباد: وزیراعظم میاں شہبازشریف نے بابا ئے قوم کے مزار پر کھڑے ہو کر عہد کیا ہے کہ وہ اپنی بھرپور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملک کی خدمت کریں گے ، بدھ کو وزیراعظم نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری کے موقع پر مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات تحریر کئے ۔

وزیراعظم نے لکھا کہ ”ہمارے لئے ایک الگ وطن قائم کرنے کی عظیم جدوجہد پر آپ کو خراج عقیدت پیش کرنے اور آپ کے لئے اپنے بے پناہ احترام کے اظہار کے طور پر آپ کے مزار پر حاضرہوا ہوں۔ ہم آپ سے معذرت خواہ ہیں کہ ہم بحیثیت قوم اُس راہ کی پیروی نہ کرسکے جس کی آپ کو ہم سے توقع تھی، اس طرح آپ کی روح کو ہم نے مایوس کیا۔

میں آپ سے پختہ عہد کرتا ہوں کہ میں اپنی بھرپور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنے ملک کی خدمت کروں گا اور کوشاں رہوں گا کہ میں آپ کی توقعات پر پورا اتر سکوں۔

Comments are closed.

Subscribe to Newsletter
close-link