آرمی چیف کا تھر میں جاری مشقوں کا مشاہدہ، فوجی دستوں کی تیاریوں کو سراہا

73

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تھر کےصحرا میں جاری مشقوں کا مشاہدہ کر کے فوجی دستوں کی ‏تیاریوں کو سراہا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تھر کےصحرا میں جاری مشقوں کا مشاہدہ ‏کرنے پہنچے تو کورکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمدانجم نے استقبال کیا۔

آرمی چیف کو فیلڈ فارمیشن کی مشقوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا، آرمی چیف کومشقوں میں ڈرلزکےبارےمیں ‏بریفنگ دی گئی۔

جدارالحدید نامی فوجی مشقیں 28 فروری تک جاری رہیں گی۔ان مشقوں میں انفنٹری اور میکنائزڈ فورسزحصہ ‏لےرہی ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نےمشقوں میں فوجی دستوں کی تیاریوں کو سراہا۔

Comments are closed.

Subscribe to Newsletter
close-link