آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا لاہور کور کے فیلڈ دستوں کا دورہ

90

راولپنڈی۔: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور کور کے فیلڈ دستوں کا دورہ کیا جہاں پر انہیں دفاعی آپریشنل تیاری کے بارے میں بریفنگ دی گئی جبکہ انہوں نے فائرنگ رینج کا بھی دورہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوجیوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور اعلی تربیت کے معیار کی تعریف کی۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افسران اورجوانوں کو ہدایت دی کہ وہ بدلتے ہوئے خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئےاپنےپیشہ ورانہ امورپرتوجہ مرکوز رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ پیشہ ورانہ مہارت اور وسیع تربیت تمام چیلنجوں کے خلاف موثر جواب کو یقینی بناتی ہے۔ کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل محمد عبد العزیز بھی آرمی چیف کے ہمراہ تھے۔

Comments are closed.

Subscribe to Newsletter
close-link